Get Alerts

اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی اہلکار بحفاظت بچا لیے گئے

اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے تمام 20 پاکستانی اہلکار بحفاظت بچا لیے گئے

اسلام آباد: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والی کارگو کشتی میں سوار تمام 20 پاکستانی اہلکاروں کو بحفاظت بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریسکیو آپریشن بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی میں موجود تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی، جبکہ تمام اہلکار محفوظ ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ٹیگز: