اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
نمائندہ اسلام آباد ذیشان سید کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان تجارتی معاملات پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، ٹیرف سے متعلق امور اور اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے، جن میں اہم تجارتی معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔