لاہور :سینئر اینکر اور سیاسی تجزیہ کار فواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے بعد اب مذاکرات کے لیے سٹیج مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔ دونوں فریقین اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کے لیے اہم عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
سینئر اینکر فواد احمد کے مطابق، دونوں فریقین نے مذاکرات کی میز پر آنے سے قبل "گیو اینڈ ٹیک" (لو اور دو) کی پالیسی کے تحت اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان ایک بڑی پیش رفت ہے، جس سے عالمی تجارتی راہداریوں میں تناؤ کم ہوا ہے۔لبنان میں سیز فائر کروانے میں امریکی کردار کو بھی اعتماد سازی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سینئرتجزیہ کار فواد احمد کے مطابق اب فریقین محض روایتی بیان بازی کے بجائے ٹھوس مطالبات کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر اپنے سابقہ موقف میں لچک دکھانے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ اس نئے منظرنامے میں اسرائیل کا اثر و رسوخ پسِ منظر میں چلا گیا ہے، جبکہ امریکہ براہِ راست فرنٹ پر آکر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سفارتی پیش رفت کا فوری نتیجہ عالمی مارکیٹ میں دیکھا گیا ہے۔سینئر تجزیہ کار فواد احمد نے نشاندہی کی کہ جیسے ہی اعتماد سازی کی فضا بحال ہوئی اور آبنائے ہرمز سے متعلق مثبت خبریں آئیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل (Crude Oil) کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پسِ پردہ قوتیں دونوں فریقین کے درمیان پائے جانے والے ڈیڈ لاک اور شرائط کی رکاوٹ کو دور کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اب میدان ہموار ہے اور دونوں ٹیمیں مذاکرات کے ذریعے بڑے علاقائی اور عالمی مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی ج.ن.گ سے بچالیا ، مذاکرات آخری مرحلے میں ، ٹرمپ کی پاکستان آمد ، فواد احمد نے اشارہ دے دیا#FawadAhmed #DonaldTrump #AsimMuneer #FieldMarshalAsimMunir #NeoNews @fawadnb pic.twitter.com/LRfQd5SPOw
— Neo News (@NeoNewsUR) April 17, 2026