اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسافر کے سامان سے 430گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسافر کے سامان سے 430گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد: بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے استنبول کے راستے نائجیریا جانے والے غیر ملکی باشندے کے سامان سے 430گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والے مسافر فلپننز کے سامان میں موجود ڈریس پینٹس کی جیبوں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے استنبول کے راستے نائجیریا جانے والے غیر ملکی باشندے کے سامان سے 430گرام ہیروئن برآمد کرلی۔غیر ملکی مسافر امیگریشن کائونٹر پر چیکنگ کرارہا تھا کہ اس دوران اس کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی، غیر ملکی مسافر فلپننز نجی ایئرلائن ٹی کے 711کی پرواز سے استنبول کے راستے نائجیریا جانے والا تھا۔غیر ملکی مسافر سے ہیروئن کی موجودگی کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں اس نے رہتے ہوئے یہ ہیروئن کس جگہ سے خریدی، اے این ایف نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزم فلپننز کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے تھانہ اے این ایف راولپنڈی منتقل کردیا۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے غیر ملکی مسافر کس جگہ سے ہیروئن خریدی اور کتنے عرصہ سے اس کام میں ملوث ہے، کیا آیا اس نے یونیورسٹیز میں بھی کہیں جا کر فروخت تو نہیں کی، اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران قومی ایئرلائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی کے مختلف واقعات سامنے آچکے ہیں اور ائیر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل چیکنگ کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں