قومی اسمبلی میں کل ملک کا سب سے مشکل بجٹ پیش کیا جائے گا

قومی اسمبلی میں کل ملک کا سب سے مشکل بجٹ پیش کیا جائے گا

 اسلام آباد :قومی اسمبلی کے  جمعہ کو شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل ہوگیا ،اجلاس چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  قومی اسمبلی کا  جمعہ مورخہ 10 جون 2022 کو ہونے والا اجلاس شام 5 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرینگے ۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا تھا حکومت قیامت ڈھانے جا رہی ہے، ہر چیز میں تباہی ہوگی، شوکت ترین نے کہا کہ یہ بجٹ بالکل عوام دوست نہیں ہوگا، مہنگائی کا ایک نیا طوفان منڈلا رہا ہے، مزید بھی مہنگائی ہوگی، مفتاح اسماعیل خود کہہ چکے ہیں کہ ابھی مزید مہنگائی بھی ہوگی۔

شوکت ترین نے کہا کہ شرح سود بڑھنے سے بے روزگاری ہوگی اور فیکٹریاں بند ہوں گی، حکومتی اقدامات سے شرح سود 25 فیصد پر جائے گی اور مہنگائی 30 فیصد پر جائے گی، ایسی صورتحال میں کون سی فیکٹریاں چلیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کے اتنے خطرناک اثرات ہوں گے جس کو کبھی نہیں دیکھا، حکومت گروتھ 2 یا 3 فیصد بھی کر جائے بڑی بات ہوگی، جو باتیں میں نے بتائی تھی وہی ہونے جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں