لاہور : قائد استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اپنی نئی جماعت کا اعلان کرنے کے 24 گھنٹے بعد ہی نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوں گے۔
نیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین طبی معائنے کے لیے آج رات برطانیہ روانہ ہونگے ۔ کرونا وائرس کا شکار ہونے بعد جہانگیر ترین کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین طبی معائنے کے بعد چند روز میں واپس آجائیں۔ گے۔۔جہانگیر ترین لندن میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔