لزبن: پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کو پینالٹی ککس پر 3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ پرتگال کی نیشنز کپ میں دوسری فتح ہے۔
فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو گول کیے۔ اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہو سکا، جس کے بعد مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچا، جہاں پرتگالی کھلاڑیوں نے بھرپور اعتماد اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
پرتگال کی جانب سے گول کرنے والے کھلاڑیوں میں نمایاں کارکردگی پرتگال کے کپتان اور گول کیپر کی رہی، جنہوں نے فیصلہ کن سیو کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔
دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی۔ فرانس کے اسٹار فارورڈ کلیان امباپے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا، جس کے ساتھ ہی ان کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 50 ہو گئی۔