Get Alerts

کیلیفورنیا میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری، لاس اینجلس میں صورتحال کشیدہ

کیلیفورنیا میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے جاری، لاس اینجلس میں صورتحال کشیدہ

لاس اینجلس  : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا میں مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جب کہ لاس اینجلس میں صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے لاس اینجلس میں بعض مقامات پر پرتشدد رویہ اختیار کیا اور کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے بعد شہر میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے مظاہرین کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل گارڈز کو صرف سیکیورٹی کے لیے بھیجا گیا ہے اور جو لوگ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ میں اشتعال انگیزی اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔"

یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب امیگریشن حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے مارنے شروع کیے۔ اس کارروائی کے بعد مقامی شہریوں اور تارکین وطن کے حق میں آواز اٹھانے والوں نے سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا، جو اب شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ٹیگز: