لاہور/کراچی:پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث گرمی کی شدت (فیلز لائک) 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پارہ 43 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جہاں شہریوں کو 46 ڈگری جتنی تپش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے اضلاع میں سورج آگ برسا رہا ہے، جہاں کئی مقامات پر درجہ حرارت ریکارڈ سطح کو چھو رہا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور گرمی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔