Get Alerts

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 47، سکھر اور بہاولپور میں 46، اور ملتان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں درجہ حرارت 44، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ کراچی میں موسم نسبتاً بہتر رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اس شدید گرمی میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ،  غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور  باہر جاتے وقت سر کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپیں اس کے علاوہ  کولڈ ڈرنکس یا مضر صحت مشروبات سے بچیں ۔ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔

ٹیگز: