ریاض: سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن اور ریاض کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگست کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ تبوک اور نجران میں گرد آلود تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔