Get Alerts

نام نہاد کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام، آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے ہڑتال یکسر مسترد کر دی، تمام اضلاع میں بازار کھلے اور زندگی معمول پر

نام نہاد کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام، آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے ہڑتال یکسر مسترد کر دی، تمام اضلاع میں بازار کھلے اور زندگی معمول پر

مظفرآباد،اسلام آباد: آزاد کشمیر کے غیور اور باشعور عوام نے نام نہاد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد وادی کے تمام اضلاع میں کاروباری، تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں پوری طرح معمول کے مطابق جاری ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں ہڑتال کی اپیل کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ مظفرآباد میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، بازار اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں اور شہریوں کی چہل پہل سے زندگی رواں دواں نظر آئی۔ تمام سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری مکمل رہی، جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع باغ اور کوٹلی میں بھی احتجاج کی کال بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ دونوں اضلاع میں شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف دکھائی دیے اور نجی و سرکاری دفاتر سمیت اسکولوں اور کالجوں میں حاضری معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی۔

کوٹلی، باغ اور مظفرآباد سمیت کشمیر کے تمام اضلاع کے عوام نے منفی اور احتجاجی سیاست کا حصہ بننے سے صاف انکار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہریوں نے ہڑتال کو مسترد کر کے ایک پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

ٹیگز: