Get Alerts

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام، معمولات زندگی بحال

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام، معمولات زندگی بحال

مظفرآباد: مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو عوام اور انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے عزائم ناکام ہو گئے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔

مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ، دھیرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار کھلے رہے اور شہری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

انتظامیہ کے مطابق صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور تمام اضلاع میں سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات معمول کے مطابق برقرار ہیں۔

ٹیگز: