مظفرآباد:مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے باوجود حالات معمول کے مطابق رہے۔
کوٹلی،مظفرآباد،میرپور،بھمبر میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت بھی جاری رہی۔
شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہے اور مجموعی طور پر معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق احتجاج کی کال کے باوجود عوامی ردعمل محدود رہا اور حالات مکمل طور پر قابو میں رہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں صورتحال پرامن اور مستحکم رہی۔