عرب ائر لائن کی ٹکٹ بک کروانے والوں کے لیے بڑی سہولت کا آغاز

عرب ائر لائن کی ٹکٹ بک کروانے والوں کے لیے بڑی سہولت کا آغاز

اسلام آباد: اکانومی کلاس میں مسافروں کے ٹانگیں پھیلانے کے لیے بہت کم جگہ ہوتی ہے جس کے باعث ان کے لیے سفر کٹھن ہو جاتا ہے۔ اب ویب سائٹ سکائی سکینر کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قطرایئرویز کی اکانومی کلاس میں دیگر تمام ایئرویز کی نسبت ٹانگوں کے لیے زیادہ جگہ ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات ایئر لائن کاسپر وائزر دوران پرواز سونے پر نوکری سے فارغ ،عدالت نے تصاویر بنانے والی ایئر ہوسٹسز کی سزا معطل کر دی
تحقیق کے مطابق قطر ایئرویز کے بعد ایئرانڈیا، ڈیلٹا ایئر لائنز، اتحاد ایئرویز اور ترکش ایئرلائنز کا نمبر آتا ہے جن کی اکانومی کلاس میں ٹانگیں پھیلانے کی زیادہ گنجائش ہوتی ہے۔

قطر ایئرویز کی سیٹوں میں دائیں بائیں اور سامنے فاصلہ بالترتیب 31اور 33انچ ہوتا ہے، جو دیگر تمام ایئرلائنز سے زیادہ ہے اور اگر مسافر مزید کھلی سیٹ کا مطالبہ کرتے ہیں تو ایئرویز اس کے لیے کوئی زائد رقم بھی وصول نہیں کرتی۔ اس کے برعکس ایئرانڈیا اور ترکش ایئرلائنزمسافروں سے اس مطالبے پربالترتیب 4.97پاﺅنڈ (تقریباً 633روپے) اور 5.73پاﺅنڈ (تقریباً 730روپے) کی رقم وصول کرتی ہیں۔