کیا زرداری سے ناراض رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا?

کیا زرداری سے ناراض رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا?

اسلام آباد: ایک روز بعد سبکدوش ہونے والے چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کے بعد سینیٹ کی نشست پارٹی کو واپس دے سکتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے انہوں نے قریبی رفقا سے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کے بارے میں رائے مانگ لی۔

رضاربانی آصف زرداری کی چارج شیٹ کے بعد شدید ذہنی تنائو میں ہیں۔ ان کو سینیٹ کی نشست چھوڑنے سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی نے کوششیں شروع کر دی۔ سبکدوش اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے رضا ربانی سے رابطہ کیا ہے اور فی الحال سینیٹ نشست نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے رضا ربانی کو مشورہ دیا ہے کہ سینیٹ کی نشست کا حلف لینے کے بعد بے شک استعفی دے دیں۔

سینئر رہنمائوں نے رضا ربانی کو آصف زرداری کے بیانات ہر ردعمل نہ دینے کا مشورہ  دیا، تاہم پارلیمنٹ ہائوس کی راہداریوں میں بھی رضا ربانی کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری رہیں۔