Get Alerts

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو بڑا جھٹکا

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو بڑا جھٹکا

نئی دہلی :کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا۔


مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش نے کہاکہ جب آئی پی ایل میچز کے دوران اتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے تو وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے ایونٹ کی تاریخ آگے بڑھانا ممکن ہوگا۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 29 مارچ کو ہونا ہے جبکہ جمعے کو بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے واضح کیا تھا۔