کابینہ  اجلاس کچھ دیر بعد ، براڈ شیٹ کمیشن سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری ہوگی 

کابینہ  اجلاس کچھ دیر بعد ، براڈ شیٹ کمیشن سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری ہوگی 
کیپشن: کابینہ  اجلاس کچھ دیر بعد ، براڈ شیٹ کمیشن سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی منظوری ہوگی 
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ چیئرمین سینیٹ انتخاب سےمتعلق صادق سنجرانی کیلئےووٹ لینےکی حکمت عملی طے کرے گی ۔ کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور اوراعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی۔

وفاقی کابینہ براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز ،سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل،اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی ، کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ نیپرا کے ا پیلٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔

پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ آرٹلری رجمنٹ کےمیجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن سربراہ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کی سمری گزشتہ روز کابینہ کو بھجوائی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر  کابینہ ڈویژن کی طرف سے بھجوائی گئی  سمری میں کہا گیا ہے کہ پہلے بنائے گئے کمیشنز کی سربراہی حاضر سروس افسران کرتے تھے اس لیے تنخواہوں اور الاونس کا مسئلہ نہیں ہوا۔

سمری کے مطابق رولز کے مطابق ریٹائرڈ جج یا افسر کی تعیناتی پر انکی سابقہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ کمیشن کی جانب سے کوئی اور ممبر تعینات کیا گیا تو اس پر بھی یہی رولز لاگو ہونگے۔ وفاقی کابینہ سے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔