ڈیرن سیمی کی لاہور کے مقامی گراؤنڈ میں نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ

ڈیرن سیمی کی لاہور کے مقامی گراؤنڈ میں نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ
کیپشن: ڈیرن سیمی کی لاہور کے مقامی گراؤنڈ میں نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ
سورس: file

لاہور: عالمی وبا کے باعث پاکستان سپر لیگ تو ملتوی ہو گیا لیکن پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نجی مصروفیات پر لاہور میں موجود ہیں اور بھرپور انجوائے کر رہے ہیں ۔

 
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے لاہور کے مقامی گراؤنڈ میں نوجوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلی ، نوجوان پہلے تو ڈیرن سیمی کو دیکھ کر حیران ہوئے لیکن پھر وہ آپس میں گھل میل گئے اور خوشگوار ماحول میں کرکٹ کھیلی ۔

 
خبر ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز جلد کروانے کیلئے فرنچائز سے بات چیت کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری راؤنڈ کی میزبانی لاہور کے سپرد کرنے کا امکان ہے ۔

  
پی ایس ایل کے نئے شیڈول پر 3 دن بعد بڑا اعلان متوقع ہے ، پنجاب حکومت نے میزبانی کیلئے گرین سگنل دیدیا ، اس حوالے سے حتمی اعلان کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائزز سے 3 دن کا وقت مانگ لیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فرنچائزز نے پی سی بی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے تھے ۔ مالکان نے کہا کہ فرنچائزز کو معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ۔

فرنچائزز نے موقف اختیار کیا کہ کوویڈ پروٹوکولز بناتے وقت بھی فرنچائزز سے بات نہیں کی گئی جبکہ اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے لیگ کو پاکستان میں ہی مکمل کرانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔