لندن :پاکستان تحریک انصا ف کے ناراض سینئر رہنما علیم خان اہم ترین دورہ پر لندن روانہ ہو گئے ،علیم خان کے دورہ لندن کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان لندن پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ جہانگیرترین سے انتہائی اہم ملاقات کریں گے،علیم خان کے لندن پہنچنے پر جہانگیر ترین نے لندن میں قیام بڑھا دیاہے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے بھی ملاقات متوقع ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رخصت کی صورت میں علیم خان اور ن لیگ کا مشترکہ وزیراعلیٰ لایا جائے گا، جہانگیر ترین اورعبد العلیم خان گروپ نئی سیاسی جماعت پر بھی مشاورت کریں گے۔