Get Alerts

ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی

ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی

تہران/حیفا: ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئی حملوں کا آغاز کیا ہے، جس میں فتح اور عماد میزائل استعمال کیے گئے۔ ایران نے اسرائیل کی حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا، جبکہ حزب اللہ نے بھی حیفا میں میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا۔ تل ابیب پر بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں ممکنہ طور پر کلسٹر وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مختلف حملوں میں 220 سے زائد امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ایران 6 ماہ تک امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔ اب تک ایران درمیانے فاصلے کے میزائل استعمال کر رہا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے۔

ایران نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے کافی دفاعی صلاحیت موجود ہے، اور اب تک 11 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں بھی 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جو فوجی چوکی کے قریب پیش آیا۔

ٹیگز: