Get Alerts

'تیل کی برآمد روک دیں گے' :ایران کا اسرائیل اور امریکی اثاثوں پر 35 ویں لہر کے حملوں کا اعلان

'تیل کی برآمد روک دیں گے' :ایران کا اسرائیل اور امریکی اثاثوں پر 35 ویں لہر کے حملوں کا اعلان

تہران :ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں موجود اسرائیلی اور امریکی اہداف پر حملوں کی 35 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنگی کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق، ایرانی افواج نے فرح، عماد، خیبر اور القدر جیسے مہلک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے دوٹوک لہجے میں کہا کہ "ایران کے خلاف جارحیت کرنے والے کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا حق نہیں"، اور جو اس طاقت کو آزمانا چاہتا ہے وہ گزرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے۔
ایران نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکہ کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تاہم، تہران نے ان ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے جنہوں نے اپنے ہاں سے اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو نکال دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات ہمارے ایجنڈے کا حصہ نہیں، ہم ایک غیر قانونی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا ہمارا دفاعی حق ہے۔

ٹیگز: