Get Alerts

بڑی جنگ کا آغاز: آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 25 ویں لہر، ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر تباہ کن حملے

بڑی جنگ کا آغاز: آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 25 ویں لہر، ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر تباہ کن حملے

تہران/تل ابیب: مڈل ایسٹ میں جاری کشیدگی نے اس وقت ہولناک رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اپنے بڑے فوجی آپریشن 'وعدہ صادق 4' کی 25 ویں لہر کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق، اس تازہ ترین کارروائی میں جدید ترین بیلسٹک میزائل 'القدر' اور ہائپر سونک میزائل 'الفتح' کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں نے اسرائیل کے اندر اسٹریٹجک دفاعی تنصیبات اور اہم عسکری مراکز کو نشانہ بنایا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حملوں کا دائرہ کار صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہا بلکہ متحدہ عرب امارات (UAE) میں واقع 'دھفر ایئربیس' کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں امریکی افواج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے ایئربیس کے رن وے اور دفاعی ریڈارز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
اسی دوران ایرانی بحریہ نے خلیج اور بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑوں اور اسرائیلی اسٹریٹجک مقامات پر ڈرونز کے ذریعے خودکش حملے کیے ہیں۔ ایرانی عسکری ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد خطے سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دینا ہے۔

ٹیگز: