Get Alerts

آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 87 ویں لہر: ایران کا امریکی و اسرائیلی کمانڈ سینٹرز پر تباہ کن حملوں کا دعویٰ

آپریشن ’وعدہ صادق 4‘ کی 87 ویں لہر: ایران کا امریکی و اسرائیلی کمانڈ سینٹرز پر تباہ کن حملوں کا دعویٰ

تہران / بیروت: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی فوجی طاقت کو نشانہ بناتے ہوئے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کے تحت ایک بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، اس تازہ ترین لہر میں امریکی کمانڈ سینٹرز اور خفیہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس اور آپریشنل اقدامات کے ذریعے امریکی اور صہیونی (اسرائیلی) افواج کے چار مختلف مراکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان مراکز میں 200 سے زائد امریکی کمانڈرز اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔ امریکی اور اسرائیلی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے چار مرحلوں میں تابڑ توڑ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں دفاتر اور فوجی تنصیبات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو خاص طور پر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایک اور انتہائی حساس کارروائی میں، پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ (5th Fleet) کے کمانڈرز کی ایک خفیہ رہائش گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔   رپورٹ کے مطابق: جس وقت حملہ ہوا، وہاں امریکی فوجی افسران کا ایک اہم اجلاس جاری تھا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: