Get Alerts

ایکس (ٹوئٹر) میں کریئٹرز کے لیے نئے کمائی کے فیچرز متعارف

 ایکس (ٹوئٹر) میں کریئٹرز کے لیے نئے کمائی کے فیچرز متعارف

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے کریئٹر سبسکرپشنز کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی پوسٹس سے آمدنی حاصل کر سکیں۔

ان نئے فیچرز میں سب سے اہم exclusive تھریڈز ہیں، جو ایک سبسکرپشن پے وال کے طور پر کام کریں گی۔ صارفین اپنی پوسٹس کے ذریعے سبسکرائبرز سے براہ راست آمدنی کما سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک نیا ڈیش بورڈ، شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز اور دیگر فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز کریئٹرز کو زیادہ ناظرین تک پہنچنے اور اضافی آمدنی حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ یاد رہے کہ ایکس نے 2023 میں کریئٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام بھی عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا۔

ٹیگز: