لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لینے والی قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ٹیم کی محنت اور کھیل کے جذبے کا اعتراف ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی اہم قدم ہے۔ قومی ٹیم کی مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں کارکردگی نے ہاکی شائقین میں جوش و ولولہ پیدا کیا، اور پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔