دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے پر روس میں یوم فتح

دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست دینے پر روس میں یوم فتح

ماسکو:دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کوشکست دینے پر روس میں یوم فتح منایاگیا، جرمنی کے خلاف روس کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کئی شہروں میں فوجی پریڈز، آتش بازی اور کنسرٹس کا اہتمام کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1945 میں نازی جرمنی کو شکست دینے کی 72ویں سالگرہ پر روس میں زبردست تقریبات کا انعقاد کیا گیا روس کے مختلف شہروں میں یوم فتح کی تقریبات منعقد کی گئیں،ان تقریبات میں ٹی ۔34" ٹینک اور "اسکندر ۔ایم "میزائل سسٹم جیسے ہتھیار بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
یاد رہے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی نے روس نے اچانک روس پر حملہ کر دیا تھا اور سخت سردی اور روس کے وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہونے کی وجہ سے جرمن اپنی سپلائی لائن بحال نہ کر سکے اور پھر روس نے جرمنی کی فوجوں کے پیچھے دھکیل دیا اور جلد جرمنوں کو پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور پھر روس نے جرمنی کے دارلحکومت پر قبضہ کر لیا یوں جرمنوں کو دوسری جنگ عظیم میں شکت کا منہ دیکھنا پڑا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں