قبلہ اول کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،ترک وزیراعظم

قبلہ اول کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،ترک وزیراعظم

استنبول:ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ قبلہ اول اور مسجد الاقصی کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں کو قبول کرنا ممکن نہیں اور اس کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم نے استنبول میں منعقدہ "عالمی اوقاف برائے القدس " کے فورم میں شرکت کے دوران امت مسلمہ سے کہا کہ قبلہ اول اور مسجد الاقصی کی اسرائیل کے ہاتھوں خلاف ورزیوں کو قبول کرنا ممکن نہیں اور مسلمانوں کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ اپنے مذہبی اعتقادات کے احترام میں ان مقامات مقدسہ کی حرمت کا دفاع کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، عالمی قوانین کی بے انصافیوں پر قربان ہو رہا ہے جس سے خطے کا امن و امان بھی روبہ زوال ہے ۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر زور دیتےہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ مشرق وسطی میں اگر امن بحال کرنا ہے تو سن 1967 کی سرحدوں کے تحفظ سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نا گزیر ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو جلتی پر تیل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دو ریاستی نظریئے کی نفی کرتا ہے اور امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں