'اگر اینکرز رمضان کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے تو تاحیات پاپندی لگا دیں گے'

'اگر اینکرز رمضان کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے تو تاحیات پاپندی لگا دیں گے'
کیپشن: رمضان المبارک میں چینلز پر لاٹری، جوا اور عمرے کے ٹکٹ بانٹنا ناجائز ہے، جسٹس شوکت عزیز۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز سے متعلق سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور مختصر حکم نامہ آج جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ رمضان المبارک میں چینلز پر لاٹری، جوا اور عمرے کے ٹکٹ بانٹنا ناجائز ہے سب کو نوٹس جاری کریں اگر اینکرز رمضان کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے تو تاحیات بین لگا دیں گے۔

مزید پڑھیں: ہمیں فکر ہے، بلوچستان کو حکمرانی کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی، چیف جسٹس

انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کسی چینل کو نظریہ پاکستان اور جغرافیائی سرحدوں کی فکر نہیں۔ عدالت اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔

کرکٹ میچ پر تبصرے کے لیے چینلز دنیا بھر سے ماہرین منگواتے ہیں۔ پیمرا یقینی بنائے کہ اسلامی ایشوز پر پی ایچ ڈی سے کم درجہ کا اسکالر نہ آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں