"چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ہو جائیں گے"

کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت منی لانڈرنگ کا بیان دیکر نیب نے بلنڈر کیا ہے، چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ہو جائیں گے۔

سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں اور وہ روبصحت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی جنوبی پنجاب کے نام پر، کبھی بلوچستان کے نام پر لوٹا کریسی، لوٹا بنانے کی بہانہ سازی کی جاتی ہے۔ لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہیے کوئی بھی ہو۔ لوٹوں نے جانا ہی پی ٹی آئی میں تھا۔ یہ وہ سب ہیں جن کے دادے یا باپ حکومت میں رہے۔ ان میں باہر کے پڑھے لکھے لوٹے بھی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
  انہوں نے منی لانڈرنگ کے معاملے پر نیب کے نوٹس بارے سوال کے جواب میں کہا کہ نیب نے ہندوستان پیسے بھجوانے کا بیان دیکر بلنڈر کر دیا ہے، اس سے ہماری بھارت میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب بااصول ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے مستعفی ہو جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اوباما کی ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں