گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری ،بارش کیلئے ہو جائیں تیار 

گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری ،بارش کیلئے ہو جائیں تیار 

لاہور:گرمی سے پریشان عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی ،جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں تیز اور موسلا دھار بارش کے بعد اب ہوائوں کا رُخ لاہور اس کے مضافاتی علاقوں کی طرف ہو چکا ہے ،محکمہ موسمیات کے کا کہنا ہے جس طرح اسلام آباد ،راولپنڈی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ویسے ہی عنقریب ہے لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی میںبارش کے بعد محکمہ موسمیات نے لاہور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی باارش کی پیشگوئی کر دی ہے ،جس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔

ملک کے میدانی علاقوں کی طرح چند دنوں سے جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام اباد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ،پیر کی شام  دونوں شہروں میں موسلا دھار اور تیز بارش سے گرمی کا  زور ٹوٹ گیا  او ر موسم خوشگوار ہو گیا  ہے ۔

باران رحمت سے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام اباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا،،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  مزید بارش کا امکان ہے ، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 جبکہ سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے ۔

 عوام گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، جبکہ ڈی جی خان، رحیم یار خان 47، سبی،کوٹ ادو،روہڑی اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سنٹی گریڈ رہا ۔