Get Alerts

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور محض پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر میں حملوں کے الزامات قطعی جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانا دراصل بھارت کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے لیے زمین ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ یہ عمل خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے اور امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹیگز: