Get Alerts

بھارتی بوکھلاہٹ ، پاک فوج کے جوابی کارروائیوں کےخوف سے آئی پی ایل معطل

بھارتی بوکھلاہٹ ، پاک فوج کے جوابی کارروائیوں کےخوف سے آئی پی ایل معطل

نئی دہلی: پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر جانا پڑا، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اور آئی پی ایل مینجمنٹ نے ہنگامی اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں سیکیورٹی خدشات اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ جلد اس فیصلے کی تفصیلات جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دھرم شالہ میں ہونے والا آئی پی ایل میچ بھی گزشتہ روز اچانک روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھیں، جب کہ کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے ملک واپس جانے کے لیے پروازیں بک کروانا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دیا جائے گا، اور دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ 

ٹیگز: