Get Alerts

پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار عرب دنیا سے مدد کی اپیل

پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار عرب دنیا سے مدد کی اپیل

نئی دہلی : پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت پر شدید دباؤ آ گیا ہے اور اس نے کشیدگی کم کرنے کے لیے عرب ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا کہنا ہے کہ  اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کا حل بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ممکن ہے۔

دوسری طرف، بھارت نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے، جن میں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 24 حملے شامل ہیں۔ ان حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 افراد لاپتہ ہو گئے۔ پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹیگز: