Get Alerts

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ، 8000 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کا حکم، ایکس انتظامیہ نے اعتراضات اٹھا دیے

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ، 8000 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کا حکم، ایکس انتظامیہ نے اعتراضات اٹھا دیے

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور جنگ میں ناکامی کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 8000 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم، ایکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان احکامات میں مواد کی وضاحت یا قانونی جواز فراہم نہیں کیا گیا، اور نہ ہی بھارت نے یہ بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کس بھارتی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایکس انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اکاؤنٹس کی بندش کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں نظر آتی اور اس طرح کی بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔ ایکس کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں اور صارفین کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، بھارت کی طرف سے یہ اقدام ان اکاؤنٹس کے خلاف ہے جو بھارتی حکومت اور فوج کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بندش سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو اپنے غلط بیانات اور فالز فلیگ آپریشنز کا پردہ فاش ہونے پر شدید بوکھلاہٹ کا سامنا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش سے بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت میں آزادی اظہار رائے کو کس طرح محدود کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: