Get Alerts

بھارتی آرمی چیف کا "سندور 2.0" بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ؛ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست چھپانے کے لیے مودی سرکار کا نیا ڈرامہ

بھارتی آرمی چیف کا

 راولپنڈی :دفاعی اور سیکیورٹی ماہرین نے بھارتی آرمی چیف کے "سندور 2.0" سے متعلق حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کے اندرونی مسائل اور شدید دباؤ سے توجہ ہٹانے کی ایک اور ناکام کوشش قرار دیدیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارت اب پاکستان مخالف بیانیے کو اچھال کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی برادری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی تشخص اور عالمی محاذ پر بھارت کی مسلسل سفارتی ناکامیوں نے نئی دہلی کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث مودی سرکار پھر سے پاکستان کارڈ استعمال کر رہی ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ جالندھر دھماکہ ہو، پاکستان سے روابط کے جھوٹے دعووں پر بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ہوں یا اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنانا ہو،یہ تمام تر اقدامات بھارت کی داخلی ناکامیوں اور شدید ترین اندرونی بحرانوں سے دنیا کی نظریں چرانے کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ مودی سرکار اپنے گرتے ہوئے سیاسی گراف کو بچانے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کر رہی۔

ٹیگز: