Get Alerts

بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ اگر وہ حملہ کرے گا تو پاکستان خاموش رہے گا،امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا بیان

 بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ اگر وہ حملہ کرے گا تو پاکستان خاموش رہے گا،امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا بیان

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ اگر وہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے جارحیت کو قابلِ مذمت قرار دیا۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ مثال قائم نہیں کرنی چاہیے کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی جائے۔ انہوں نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا ہے اور دفاع کا حق محفوظ رکھا ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے باوجود پاکستان نے خود کو دفاعی طور پر مستحکم رکھا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سفیر پاکستان نے بھارت کی "ہندوتوا" نظریہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت کی طرف سے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ تسلط پسندانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

ٹیگز: