Get Alerts

پاکستان کا بھارت کی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل، جوابی کارروائی کا حق محفوظ

پاکستان کا بھارت کی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل، جوابی کارروائی کا حق محفوظ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کرنے اور جارحیت اختیار کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا اور 7 مئی کی رات پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا، جس پر پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور پاکستان نے ہرممکن صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور پہلگام واقعے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ملک سوشل میڈیا بیانات کی بنیاد پر دوسرے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے ڈرون حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

ٹیگز: