Get Alerts

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر کڑا وار: جنگ کو تماشا بنانا بند کریں

سوناکشی سنہا کا بھارتی میڈیا پر کڑا وار: جنگ کو تماشا بنانا بند کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور سنسنی پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو فلمی انداز میں پیش کر رہا ہے، اور سچائی کے بجائے خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہے۔

سوناکشی سنہا نے لکھا:"ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ میں ان کے ڈرامائی انداز، چیخ و پکار اور بلاوجہ خوف پھیلانے سے شدید پریشان ہوں۔ کیا آپ لوگ اپنا کام نہیں کر سکتے؟ بس حقیقت بتائیں۔"
اداکارہ نے مزید کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ جنگ جیسی سنگین صورتحال کو سنسنی خیز مواد میں نہ بدلے اور عوام کو مزید ذہنی دباؤ میں نہ ڈالے۔

آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار اور معتبر ذرائع سے خبریں حاصل کریں اور ایسی "گندگی" کو دیکھنا بند کریں جو محض ریٹنگز کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: