Get Alerts

 معرکہِ حق کی تاریخی جیت کا ایک سال مکمل: بلوچستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں، عوام کا بے مثال اظہارِ یکجہتی

 معرکہِ حق کی تاریخی جیت کا ایک سال مکمل: بلوچستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں، عوام کا بے مثال اظہارِ یکجہتی

لاہور،کراچی ،ڈیرہ بگٹی،  چمن:دہشت گردی کے خلاف آپریشن 'معرکہِ حق' کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر آج پورا پاکستان "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بلوچستان کے دور افتادہ اضلاع سے لے کر کراچی کے ساحلوں اور پنجاب کے میدانوں تک، عوام نے لاکھوں کی تعداد میں باہر نکل کر اپنی مسلح افواج کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔
بلوچستان کے مختلف شہروں جن میں زیارت، سنجاوی، ہرنائی، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، قلات اور چمن شامل ہیں، میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور پاک فوج کی قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
صوبے کے تمام چھوٹے بڑے سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور ٹیبلوز کے ذریعے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا۔ تعلیمی اداروں کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے لبریز رہا۔
شہرِ قائد میں 'معرکہِ حق' کی جیت کی خوشی میں خواتین کی ایک بڑی بائیک ریلی نکالی گئی۔ مزارِ قائد سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی اس ریلی میں شریک خواتین نے موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم بلند کر کے یہ پیغام دیا کہ ملک کا دفاع صرف مردوں تک محدود نہیں، بلکہ پوری قوم اس جدوجہد میں شریک ہے۔
یکجہتی کا یہ سلسلہ صرف بلوچستان تک محدود نہیں رہا بلکہ شمالی وزیرستان، لیاقت پور، حافظ آباد، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی پاک فوج کے حق میں بڑی ریلیاں منعقد ہوئیں۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آپر یشن 'معرکہِ حق' نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور آج کی یہ ریلیاں اسی امن کا جشن ہیں۔

ٹیگز: