Get Alerts

اداکارہ اشنا شاہ نے خوشخبری سنا دی، فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ اشنا شاہ نے خوشخبری سنا دی، فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے ماں بننے کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ پوسٹ کیا، جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ سفید لباس میں نظر آ رہی ہیں۔

اشنا شاہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر معنی خیز کیپشن لکھا کہ اس گرمی کے موسم میں ان کی زندگی میں بہت کچھ نیا آنے والا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔

یہ پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی اداکارہ کے لیے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
 
 
 
 

ٹیگز: