جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، ایڈمرل ذکاء اللہ

اک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، ایڈمرل ذکاء اللہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ کو جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ کانفرنس میں گوادر بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے افسران کو آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر چوکس رہیں۔ اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کا حصول ہماری بنیادی ترجیح ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں۔