امریکا اور چین کی کمپنیوں کے درمیان9 ارب ڈالر کے معاہدے

امریکا اور چین کی کمپنیوں کے درمیان9 ارب ڈالر کے معاہدے

بیجنگP: nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ آمد پر امریکا اور چین کے کمپنیوں کے درمیان9 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ چین شمالی کوریا سے تنازعے کے حل میں کردار ادا کرے اور واشنگٹن کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا نے بیجنگ آمد پر تاریخی محل کا دورہ کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ اور خاتون اول کے ساتھ چائے پی۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کو خبردار کیاکہ کم جونگ ان امریکا کو کمزور نہ سجھے اور نہ ہی امریکی طاقت کا غلط اندازہ لگائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے صدر سے شمالی کوریا کے ایٹمی تنازعے کے خاتمے میں کردار اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی خسارہ کم کرنے کو کہیں گے۔اس وقت واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارت میں امریکا کو پونے چار سو ارب ڈالر کا خسارہ ہے۔ٹرمپ اپنے بارہ روزہ دورے کے دوران پانچ میں سے تین ممالک کا دورہ کرچکے۔ اب وہ ویتنام جائیں گے اور جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔