Get Alerts

پریانکا چوپڑا ووٹ دینے کے حق سے محروم ہو گئیں

پریانکا چوپڑا ووٹ دینے کے حق سے محروم ہو گئیں

ممبئی: پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے باوجود پریانکا خود کو محب وطن شہری کہتی ہیں اور اکثر بھارت سے محبت کا مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت پریانکا کے بارے میں ایسا نہیں سوچتی جب ہی تو ان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرک ے انہیں اور ان کی والدہ کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بھارتی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پریانکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہو گیا اور گزشتہ 17 سالوں سے وہیں مقیم ہے۔ بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا اور ان کے گھر والوں کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گی۔

بریلی کے ضلعی مجسٹریٹ کیپٹن آر وکرم سنگھ نے پریانکا اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلاک لیول آفیسر (بی ایل او) کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے نام لسٹ سے ہٹانے رپورٹ موصول ہوئی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا کے مرحوم والد اشوک چوپڑا نے 2012 میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ اور ان کی فیملی ممبئی منتقل ہو رہے ہیں۔ بریلی کی ووٹر لسٹ سے نام خارج کیے جانے پر فی الحال اداکارہ اور ان کی والدہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: