ہانیہ عامر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں

ہانیہ عامر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں

لاہور: پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر جہاز میں بیٹھے مسافر کو ہراسان کرنے کے الزام پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک سنیپ چیٹ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ جہاز میں اپنی سیٹ کے پیچھے بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہیں، جب کہ پیچھے بیٹھا مسافر ہانیہ کی اس حرکت سے سخت پریشان نظرآرہا ہے اور کوشش کررہا ہے کہ وہ فریم میں نظر نہ آئے۔


ہانیہ اس بات سے واقف ہیں کہ مسافر کو ان کی یہ حرکت پسند نہیں آرہی لیکن وہ مسلسل اس کی تصویر لینے کی کوشش کررہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر افراد ان کی اس حرکت پر ہنس رہے ہیں۔اداکارہ ہانیہ نے ویڈیو شاید مذاق میں بنائی تھی لیکن انہیں اپنا یہ مذاق بے حد بھاری پڑگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔