Get Alerts

اوبر نے ”ہوائی ٹیکسی“ لانے کا اعلان کر دیا

اوبر نے ”ہوائی ٹیکسی“ لانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا: دنیا بھرمیں مشہور آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنے صارفین کے لئے 2023 تک ہوائی ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارہ ’ناسا‘ ہوائی سروس کے حوالے سے دیگر کمپنیوں کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ پر کام کررہا ہے جب کہ اس حوالے سے اوبر کی بھی ناسا کے ساتھ یہ پہلی شراکت داری ہے۔اوبر نے لزبن میں ویب سے متعلق ایک مشہور کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی نے ناسا کے ساتھ ایک خلائی ایکٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ’انسان کے بغیر ہوائی ٹریفک مینجمنٹ‘ پر معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔ ناسا کی جانب سے اس معاہدے کا مقصد بغیر پائلٹ کی ہوائی ٹیکسیوں اور اڑن ڈرون کو کم بلندی پر بحفاظت اڑانے کی راہ ہموار کرنا ہے جب کہ اس سروس کو سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔
اوبر کے چیف پروڈکٹ آفیسر جیف ہولڈر کا کہنا تھا کہ اوبرابتدا میں 2022 تک لاس اینجلس میں 4 افراد پر مشتمل 322 کلو میٹر پرگھنٹے کی رفتار سے اڑن گاڑی کا تجربہ کرے گا تاہم اب اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔

ٹیگز: