Get Alerts

تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہے : سید علی گیلانی

تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہے : سید علی گیلانی

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے کے قریب ہے اور قربانیوں کے بدولت مسئلہ کشمیر کو جنوبی ایشیائی خطے کے دائمی امن واستحکام کے لئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جو اس پورے خطے کے لئے ایک فلشں پوائنٹ بنا ہوا ہے اس کے حل میں تاخیر دونوں ہمسایہ جوہری اسلحہ سے لیس مملک بھارت اور پاکستان کے لئے کسی بھی وقت تصادم آرائی کا سبب بن سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری اس مسئلہ کو پر امن اور جامع مذاکرات کے ذریعہ حل نکالنے کے لئے زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے پیدائیشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لئے جان ومال کی بے مثال قربانیاں پیش کرتی آرہی ہے اور اس راہ میں اس قوم نے اس طویل عرصہ کے دوران بے پناہ آلام و مصائب کا سامنا کیا ہے اور یہ عالمی برادی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمشیری قوم کی عظیم قربانیوں کو ملحوظ نظر رکتھے ہوئے دیرینہ تنازعہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے اپنی کوششیں بروئے کارلائے۔

ٹیگز: