بھارت میں 100 سالہ ووٹر کا سرخ قالین استقبال

بھارت میں 100 سالہ ووٹر کا سرخ قالین استقبال

نئی دہلی: بھارت کے شہر ہماچل پردیش میں 100 سالہ ووٹر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ہماچل پردیش میں 100 سالہ ووٹر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا، بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش کے ایک گاوں کلپا کے رہائشی شیام سارن نیگی کا پولنگ اسٹیشن پہچنے پر سرخ قالین استقبال سے استقبال کیا گیا۔ شیام سارن نیگی ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں جو بھارت کی آزادی کے بعد سے ہونے والے تمام انتخابات میں باقاعدگی کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرتے آئے ہیں۔اب ان کی عمر 100 برس ہے لیکن پھر بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا ان کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

ہماچل پردیش کے ریاستی انتخابات میں جب وہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو پولنگ بوتھ پر ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا۔شیام سارن ممکنہ طور پر واحد بھارتی شہری ہیں جنہیں 1947 سے اب تک ہونے والے ہر پارلیمانی و ریاستی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیام سارن نے بتایا کہ 1951 میں بھارت کے پہلے عام انتخابات سے اب تک میں 29 بار حق رائے دہی استعمال کرچکا ہوں۔

انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ دینے کا حق ضرور استعمال کریں تاکہ اچھے لوگ حکومت میں آئیں اور عوام دوست پالیسیاں بنائیں۔شیام مجموعی طور پر 16 پارلیمانی اور 13 ریاستی انتخابات میں ووٹ ڈال چکے ہیں حالانکہ ان کے گھر سے پولنگ اسٹیشن کا راستہ اکثر برف سے ڈھکا ہوتا ہے۔

ان کے بیٹے سی پی نیگی نے بتایا کہ ان کے والد ضعیف العمری کی وجہ سے زیادہ تر گھر پر ہی رہتے ہیں لیکن انتخابات کے حوالے سے ان کا جذبہ ماند نہیں پڑا، وہ ریڈیو کے ذریعے خود کو ملکی سیاسی صورتحال سے باخبر رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے وزیراعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو شو سنتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں