شرجیل خان کی سزا میں کمی سے متعلق درخواست مسترد

شرجیل خان کی سزا میں کمی سے متعلق درخواست مسترد

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ملوث شرجیل خان کی سزا میں کمی کی اپیل مسترد ہوگئی۔ایڈجو ڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان کو پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے ڈھائی سال معطل سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی تھی ۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد شرجیل خان نے اپیل کا حق استعمال کرتے ہوئے ایڈجوکیٹر جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باعث ان کو دی جانے والی سزا کالعدم قرار دی جائے،ایڈجو ڈیکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوپنر کی سزا کم کرنے کی اپیل منظور نہ ہو سکی، دوسری جانب پی سی بی نے سزا بڑھانے کیلئے درخواست دی تھی، اس کیس کی سماعت کرنے کیلئے مقرر کیے جانے والے ایڈجو ڈیکیٹر نے دونوں اپیلیں مستردکر دی ہیں۔