Get Alerts

پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مسترد کر دی

پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مسترد کر دی.

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی کو درخواست دی کی ان کی پانچ سالہ پابندی اگست کو ختم ہو رہی ہے اور انہیں محمد عامر کی طرح سزا ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

تاہم پی سی بی نے حال ہی میں ہونے والی بورڈ آف گورننس میٹنگ میں شرجیل خان کی  درخواست پر غور کیا گیا اور مکمل غور فکر کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شرجیل خان کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد اب وہ اپنی پابندی ختم ہونے کے بعد ہی دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔